بچیوں کی نازیبا ویڈیوز اور اغواء کے واقعات، ایم ڈبلیوایم رہنما آغا رضا کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات

07 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن ذوالفقار علی نے آج کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے حالیہ ویڈیوز اور بچیوں کے اغواء کیس کے حوالے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابق وزیر آغا رضا کو اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کیس کے چالان کے حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل پیشہ وارانہ کارکردگی کی یقین دہانی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree