سابقہ کارکردگی اور عوامی خدمات کے بل بوتے پرکوئٹہ سے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،آغا رضا / ارباب لیاقت ہزارہ

24 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی،کوئٹہ شہر مسائلستان بن چکا ھے ،مسلط شدہ عناصر کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،عوام نے ہمیشہ اپنی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین کا سا تھ دیا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ COVID 19 کا مسئلہ ہو یا شیعہ ہزارہ نسل کشی کا مسئلہ، زائرین کا مسئلہ ہو یا پھر کوئی بھی عوامی مسئلہ ۔ف ایک ہی ایسی جماعت ہے جس نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا اور نا کھبی چھوڑ ے گی۔ اسلئے اب پھر عوام مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیکر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا سید محمد رضا ، سیکریٹری جنرل ضلع علمدار ارباب لیاقت علی ہزارہ و دیگر رہنماؤں نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں ،مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، ماضی کیطرح کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی ہے۔

 رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کارکن اور عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم زور و شور سے شروع کر لی ہے ،انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بھی جانچ پڑ تال ہوگی ۔پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے ہم یہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کے تمام کارکن اور عہدیدار عوامی رابطہ مہم مزید بڑھائیں تاکہ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچایا جاسکے۔  پاکستان کو در پیش مسائل کا حل باہمی سیاسی روابط رواداری اور ایک دوسرےکو ساتھ لیکرچلنے میں ہے۔ ھم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ھوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ھیں کہ اپنے شہر، صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی عوامی خدمات اور سابقہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی ہے۔ ہم نے بطور وزیر جو کام کئے ہیں، ھماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، مختلف پارٹیوں کے ہمارے ساتھ رابطے جاری ھیں ان کے ساتھ ہماری گفت و شنید جاری ھے۔ اب تک کی پیش رفت شاندار رہی ہے، سیاسی طور پر ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع علمدار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ آغا رضا نے اپنے دور حکومت میں بلا تفریق رنگ ، نسل ،مذہب جو  کام کیے عوام خود بھی اسکے معترف ہیں اور موجودہ نااہل مسلط شدہ عناصر کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے بے نقاب  ہو چکا ہے۔ھماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ صرف ایک ہی ایسی جماعت ہے جس نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا اور نا کھبی چھوڑ ے گی۔ اسلئے اب عوام ایک بار پھر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیکر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree