حالیہ بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ارباب لیاقت علی ہزارہ

14 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے عید ملن پارٹی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت تیاری اور واقعہ کے بعد بروقت کارروائی نہ ہونا مس مینجمنٹ کی بد ترین مثال ہے۔ مون سون بارشوں نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جانی نقصانات کا ازالہ تو ممکن نہیں، لیکن سرکاری ٹھیکوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارشوں سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی ہوتی تو کسی بھی شہر کے عوام کو تکالیف اور تعفن کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ قبل از وقت ڈیمز کا ٹوٹنا، برساتی نالوں کی بندش اور نئی بنی سڑکوں پر بارش کے بعد دراڑیں پڑنا خرد و برد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی آگاہی مہم اور نقصانات کا ازالہ کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree