معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، سہیل اکبر شیرازی

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں ہزارہ نشین علاقہ میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ میں شہادتوں پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکہ میں معصوم نوجوان طالب علموں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہزارہ شیعہ برادری کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے اور دہشتگردی پر عالمی حقوق کی تنظیموں و اداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree