وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے، تقریبا ساڑھے سات دھائیوں سے غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی کر رہاہے ۔ ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے ۔ فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہاہے ۔فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہاہے ۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ان تمام مظالم جو فلسطینیوں پر ڈھائے جاتے ھیں ان کی پر زور مذمت کرتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس نے فلسطینیوں کی زمین پر نا جائز قبضہ کر رکھا ہے ۔ فلسطینیوں کی بستیوں پر قبضے کرتا جا رہاہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے مخالف ہے ۔ فلسطینیوں کی اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد جاری ہے ۔ اقوام متحدہ دیکھ رہاہے کہ فلسطینیوں کے کس قدر غاصب اسرائیل قتل و غارت کر رہاہے مگر ان تمام مظالم و بربریت کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔