عید قربان نفسانی خواہشات کو رضائے خدا کیلئے قربان کرنیکا نام ہے، مولانا زوالفقار سعیدی

30 جون 2023

وحدت نیوز(ڈھاڈر)مجلس علمائے مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا ہے کہ ہماری عید اس وقت رضائے خدا کے حصول کا سبب بنتی ہے۔ جب ہم ان محروم طبقوں کو اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک سمجھیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان میں ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر کے مرکزی امامبارگاہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ عید قربان سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے دین مبین اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنی نفسانی خواہشات کو رضائے خدا کیلئے قربان کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ عید کے دن غریب اور نادار عوام کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ہمارے معاشرے میں غریب اور نادار لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد رہتی ہے۔ ہماری عید اس وقت رضائے خدا کے حصول کا سبب بنتی ہے۔ جب ہم ان محروم طبقوں کو اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک سمجھیں اور ان کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں اور ان کی حتمی المقدر مدد کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree