آغائی عالمی کی جانب سے علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاؤن کے عہدیداران کے اعزاز میں دعوت

12 نومبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)علامہ سیدعباس موسوی اور مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی کابینہ کو محترم جناب آغائی عالمی نے اپنے گھر میں دعوت دی۔ علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی تمام کابینہ ممبران نے محترم جناب آغائی عالمی کی دعوت پر ان کے گھر میں شرکت کی ۔ اس سلسلے میں علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون  کی کابینہ نےجناب آغائی عالمی کے دوستوں کے ساتھ گفت و شنید کی ۔حجت السلام والمسلمین علامہ سید اکبری نے مجلس وحدت مسلمین کے منشور کو سراہا، آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 علامہ سید اکبری نے اسلام کے مطابق سیاسیات کے فلسفے کو بیان کیا بلکہ معصومین علیہ السلام کی اقوال سیاسیات کے حوالے بیان کی۔علامہ سید اکبری صاحب نے بتایا کہ معاشرے میں ہر شخص کو سیاسی ہونا چاہئے تاکہ معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہو۔محترم جناب آغائی عالمی کی سربراہی میں ان کے تمام چندہ برادران نے ایم ڈبلیوایم پر اعتماد کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ آنتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree