کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

29 جولائی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ذاکر حسین درانی، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر، رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ بخاری و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر زائرین کے مسائل کے حل کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جبکہ علمدار روڈ پر زائرین کے لئے مرکزی سبیل کیمپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے گذشتہ دو ماہ کی فعالیت کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ تین ماہ کا مجوزہ پروگرام پیش کیا۔ جسے بحث و گفتگو کے بعد منظور کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ زمینی راستے سے ایران و عراق سفر کرنے والے زائرین بلوچستان کے راستے سے زیارات کے لئے جاتے ہیں، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ زائرین کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے۔ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ ہمیں بے لوث ہو کر زائرین کرام کی حسب استطاعت خدمت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار لہو لہو ہے، مگر حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پارا چنار بہادر اور با وفا لوگوں کی سرزمین ہے، جس کو ایک سازش کے تحت آگ و خون میں دھکیلا جا رہا ہے۔ حالیہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے شیعہ سنی وحدت کے عملی مظاہرے نے دشمن کو خوفزدہ کر دیا۔ حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ پارا چنار اکیلا نہیں، پورے ملک کا دل پارا چنار کے لئے دھڑکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree