کوئٹہ،حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 میں ایسے امیدواروں کو مسلط کیا گیا، جن کا عوام الناس اور عوامی مسائل سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی،علامہ علی حسنین حسینی

23 اگست 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پی بی 42 کوئٹہ پر مسلط کردہ نمائندے کی کارکردگی صفر ہے۔ عوام الناس سے کوئی تعلق نہ رکھنے والے شخص کو قوم پر فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، جو حلقے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ عوام الناس کو ان کے حقوق دلانے کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال کے انتخابات میں حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 سے ایسے امیدواروں کو مسلط کیا گیا، جن کا عوام الناس اور عوامی مسائل سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں مذکورہ نام نہاد نمائندوں نے کہیں بھی قوم کی نمائندگی نہیں کی۔ عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کی آواز تب سنائی دیتی ہے جب بات ان کے مفادات کی ہوتی ہے۔ قوم پر مسلط نمائندے عوام الناس کی آواز سے منہ موڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 مسائل کا انبار بن گیا ہے۔ خود کو عوامی پکارنے والے فارم 47 کے نمائندے عوام کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کو چرا کر اسمبلی تک پہنچنے والے خود اپنی قابلیت سے واقف ہیں۔ اگر انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو ایسے افراد کو کبھی نمائندگی کا موقع نہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرکے فارم 45 کے مطابق عوامی ووٹوں سے جیتنے والے نمائندوں کو نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ عوام الناس کی امید اسی طرح بحال کی جا سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree