پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،دنیا بھرمیں عوام اسرائیلی مظالم کی مذمت کررہے ہیں،علامہ علی حسنین

21 اگست 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ فلسطین کی سرزمین فقط فلسطینی عوام کی ہے، جس پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہے۔ عالم اسلام کو فلسطین کی مکمل حمایت کرنی چاہئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر قابض اسرائیل کا ظلم و ستم جاری ہے۔ اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ہے، جس نے مظلوموں پر بے تحاشا مظالم ڈھائے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران عالمی اداروں کی بے بسی اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے استکبار کی اصلیت واضح ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام اسرائیل اور صہیونزم کی مذمت کر رہے ہیں۔ جن ممالک میں احتجاج کی توقع نہیں تھیں وہاں بھی لوگ ہزاروں کی تعداد میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلے۔ طلباء کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے، حتیٰ کہ اسرائیل میں بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم بیشتر مسلم حکمرانوں کو توفیق حاصل نہیں ہوئی کہ اسرائیل کے خلاف اپنا دو ٹھوک موقف پیش کرے اور فلسطینی عوام کی کھل کر مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ میں مسلسل ظلم جاری رکھا۔ ہسپتالوں، اسکولوں پر بم برسائے گئے۔ پناہ گزینوں کے کیمپس پر حملے کئے۔ فلسطینی عوام پر زمین تنگ کر دی گئی۔ ان سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا۔ جس پر پوری دنیا کے عوام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے۔ پاکستانی عوام بھی فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree