HDP کی جانب سے امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی، ایم ڈبلیوایم کا حکومت سے فوری کاروائی کا مطالبہ

20 جنوری 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کی ایک نسل پرست فاشسٹ تنظیم HDPکی جانب سے فرزند رسول خداؐ حضرت امام مہدی ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے کہاکہ امام مھدی ع کی توہین قرآن مجید اور رسول اللہ ص کے فرمودات سے انکار ہے،ریاست امام مھدی ع کی توہین کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے،توہین امام مھدی ع در حقیقت توہین رسالت ہے،عدالت امام مہدی ع پر ایمان عالم اسلام کے مسلمہ و متفقہ عقائد میں سے ہے،امام مھدی ع اھلبیت میں سے ہیں انکی توہین اھلبیت رسول ص کی توہین ہے۔کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت جعفری، سید عباس علی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

آغا رضا نے کہاکہ حضرت بی بی عائشہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا، ” مھدی ع میری عترت میں سے ایک شخص ہیں وہ میری سنت کے لئے جنگ کرے گا بالکل ایسے ہی جیسے میں نے وحی (قرآن) کیلئے جنگ کی۔” (نیابیع المودہ و دیگر)

اسی طرح حضرت عبداللہ بن عمر رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ص نے فرما یا، ” اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ میرے اھل بیت ع میں سے ایک شخص مالک و حاکم نہیں بن جائے گا اس کا نام میرے نام پر ہوگا وہ زمین کو اسی طرح عدل وانصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔” (کشف الغمہ ع دیگر۔)

انہوں نے کہاکہ امام مھدی ع پر ایمان عالم اسلام کے متفقہ عقائد میں سے ہے اور اس طرح کی احادیث شیعہ اور اھل سنت کی معتبر کتابوں میں تواتر کے ساتھ بیان ہوئی ہیں کہ امام مھدی ع رسول اللہ ص کی اھل بیت میں سے ہوں گے اور قرآن مجید سورہ احزاب میں اھل بیت ع کی شان میں ارشاد ہوا ہے کہ

انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و یطہرکم تطہیرا۔

ترجمہ۔ ” اے اھل بیت، اللہ کا تو بس یہ ارادہ ہے کہ آپ سے ہر قسم کے رجس کو دور رکھے اور تمھیں مکمل پاک و پاکیزہ قرار دے ۔”

ان کا کہنا تھاکہ امام مہدی ع کی گستاخی در حقیقت قرآن مجید کی گستاخی ہے اور انکی توہین در اصل توہین رسالت ہے۔ریاست فاشسٹ پارٹی ایچ ڈی پی اور انکے عہدیداران کے خلاف امام مھدی ع کی توہین کے جرم میں قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔ایچ ڈی پی ایک نسل پرست ، فاشسٹ پارٹی جس نے ایک طویل عرصے سے قوم پرستی کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹ کا سہارا لیکر معصوم ذہنوں کو گمراہ کرنے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ لیکن جھوٹ کی زندگی بہت ہی مختصر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئلے کے کان میں کام کرنے والے 10 شیعہ ہزارہ کانکنوں کی حالیہ شہادت نے جہاں ان موقع پرست ٹھگوں کے گروہ کو بے نقاب کیا وہیں اس فاشسٹ مافیا کا ملک اور اسلام مخالف ایجنڈا بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ یہ فاشسٹ گروہ جو قوم پرستی کا دعویدار ہے ، بے شرمی کے ساتھ ہمارے شہیدوں کو اپنانے سے انکار کرتا رہا کیونکہ ان کا ہدف ہی قوم کے بارے میں غلط فہمی پھیلانا ہے۔

رہنماؤں نے کہاکہ HDP والے شہداء کے لواحقین و وارثین کا ساتھ دینے کی بجائے اپنی کرسی بچانے کی فکر میں لگے رہے۔ شہداء کے لاشوں کی بھی توہین کرنے کے بعد ان بے شرموں نے شہداء کی یاد میں ایک ٹوکن محفل کا انعقاد کیا (جس میں شہداء کے لواحقین کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں تھا)، لیکن اس پلیٹ فارم کو اسلام کے خلاف زہر اگلنے اور توہین مذہب کے لئے استعمال کیا۔ اس اسٹیج کو امام مہدی علیہ السلام کی توہین کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جں سے اسلام کے تمام فرقے عقیدت رکھتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ایچ ڈی پی کے سنٹرل کمیٹی کے عہدیدار زمان دہقان زادہ نے امام مہدی علیہ السلام کی توہین کی اور اسٹیج پر موجود کسی منتظم، مقرر یا پارٹی عہدیدار نے اس کے توہین آمیز خیالات سے انکار یا اس کی مذمت نہیں کی۔ اس توہین پر ان کی منظوری دکھائی گئی کیونکہ ان سب کا دعوی ہے کہ ان کے اسٹیج سے ہر بات نپے تلے انداز میں کیجاتی ہے اور یہ کہ وہ اپنے کہے ہوئے الفاظ کی ذمہ داری لیتے ہیں اور بولنے سے پہلے بیس مرتبہ سوچتے ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ ایک طرف ، یہ لوگ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور دوسری طرف ، وہ اسلام دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اب وہ کھلے عام الزامات لگانے کے لئے اسقدر گر چکے ہیں کہ واشگاف الفاظ میں کھلم کھلا اھل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (ص) اور ان کے اہل بیت کی شان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاستی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان گستاخوں کو ان کے جرم کی قرار واقعی سزا دیکر نشان عبرت بنائی جائے تاکہ کوئی بھی اس طرح کی توہین کو دہرانے کی جرات نہ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree