جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے، علامہ ہاشم موسوی

14 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) مزار قائد جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا بارہویں روز بھی جاری۔شرکائے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے وفد کے ہمراہ دورے جاری۔شرکاء دھرنا سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور ہزارہ برادری کے نامور عالم دین علامہ سید ہاشم علی موسوی کوئٹہ سے کراچی تشریف لائے اور شرکاء دھرنا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین آپ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نظر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے۔

شرکاء دھرنا سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک میں بھی احتجاج جاری رہے گا، ماہ صیام کے بابرکت ماہ میں عبادات دعا و مناجات اور درس قرآن کے روزانہ پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔اس حوالے سے بعد از نماز مغربین مختلف علمائے کرام درس قرآن دیں گے۔16 اپریل کو جبری لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے محفل مشاعرہ کرایا جائے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ شعرائے کرام جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنے کلام پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے سامنے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سخت گرمی کے عالم میں دن و رات اپنے پیاروں کے انتظار میں اس احتجاجی دھرنے موجود ہیں۔ دھرنے میں شامل کئی سالوں سے جبری لاپتہ افراد کے چند اہل خانہ اپنے پیاروں کے انتظار میں مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرکائے دھرنے میں سے اگر کسی مریض کی طبیعت خراب ہوئی یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ہمارے دھرنے مظلومین کی داد رسی ہیں پرامن احتجاجی دھرنے میں ہزاروں شہری وقتاً فوقتاً روزانہ اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوتے ہیں گزشتہ بارہ روز میں شرکاء کی جانب سے درخت کے ایک پتے کو نقصان تک نہیں پہنچا۔ ہم شکر گزار ہیں ان تمام ملی جماعتوں کے جو روزانہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آتے ہیں اور نوجوانوں کی غیر آئینی و غیر قانونی گمشدگی کے خلاف ہم آواز ہوکر بازیابی کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree