ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے نئے صدر کا انتخاب 19جون کو کوئٹہ میں ہوگا، علامہ برکت مطہری

17 جون 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن برائے انٹراپارٹی الیکشن صوبائی صدر 18 اور 19 جون بروز ہفتہ اتوار صوبائی سیکریٹریٹ علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم بلوچستان علامہ برکت مطہری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ تین سالوں کیلئے ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے نئے صوبائی صدر کے انتخاب کیلئے راہیان کربلا کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے بھرسے اراکین صوبائی شوریٰ بشمول اراکین صوبائی کابینہ و ضلعی صدور ونائب صدور شریک ہوں گے ۔ ہر ضلع کے نمائندگان کی پہلی نشست سےہی شرکت ضروری ہے ۔

صوبائی کنونشن میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی و دیگر مرکزی قائدین شریک ہوں گے ۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبائی و ضلعی عہدیداران میںحسن کارکردگی ایوارڈز تقسیم کیئے جائیں گے۔

19 جون بروز اتوار نئے صوبائی صدر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا، مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمداقبال رضوی نئے صوبائی صدر کے نام کا اعلان کریں گے اور ان سے حلف بھی لیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree