ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا صحبت پور کا دورہ،سید شاہد حسین شاہ جیلانی ضلعی صدر منتخب، سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

26 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلع صحبت پور کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع صحبت پور پہنچے۔ انہوں نے بھنڈ شہر کی مسجد و امام بارگاہ اور شہر کا دورہ کیا جو ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

 انہوں نے صحبتِ پور سٹی میں ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ابھی تک لاکھوں لوگ روڈوں پر بیٹھے ہوئے ہیں حکومت ان علاقوں سے اب تک نا تو پانی نکال سکی ہے اور نا ہی متاثرین کو خیمے اور راشن دے سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف عزاداری اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک حرکت تھی اور اس سے زیادہ شرمناک حرکت ایک عزادار کو گرفتار کر کے ایس ایچ او کا اسے مفرور مجرم کی گرفتاری قرار دے کر تشہیر کرنا سنگین غلطی تھی عزاداری امام حسین علیہ السلام جرم نہیں عبادت ہے ہم ایسی ایف آئی آرز کو پاؤں تلے روندیں گے جو چہلم شہدائے کربلا کے خلاف ہوں۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ صحبتِ پور شہر میں چہلم شہدائے کربلا کا سالانہ جلوس عزا آئندہ سال بھی بر آمد ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ صحبت پور کے مومنین اور عزاداروں کے حوصلے بلند ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ہر منزل پر عزاداروں کے شانہ بشانہ نظر آئے گی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع صحبت پور کی ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جماعتی الیکشن کے نتائج کی روشنی میں سید شاہد حسین شاہ جیلانی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سید مہر شاہ کی امام بارگاہ پر متاثرین سیلاب میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree