ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی نے بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بننے سے معذرت کرلی

04 جون 2013

00 agha razaوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان اسمبلی کے رکن سید آغا محمد رضا رضوی نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے از خود دو مرتبہ آغا رضا رضوی کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم جمع کرانے کی درخواست کی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ منع کردیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ لوگوں کے لئے مراعات حاصل کریں نہ کہ اپنے لئے لہذا ڈپٹی اسپیکر شپ کے عہدے پر باوجود کولیشن پارٹنرز کے اصرار کے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ لے کر میں دوسروں کے تو مسائل سنتا رہوں اور وہ مظلوم عوام جنہوں نے مجھے اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ہے ان کیلئے کچھ نہ کر سکوں، اس سے بہتر ہے کہ اسمبلی میں اپنے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں، میں اپنے کولیشن پارٹنرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اور میری جماعت مجلس وحدت مسلمین پر اس قدر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر رہتے ہوئے میں اپنے عوام کی خدمت نہیں کر پاؤں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree