ایم ڈبلیو ایم اپنے انقلابی اہداف اور پاکیزہ جدوجہد کے باعث عوام کے مقبول جماعت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

31 مئی 2013

maqsood domkiوحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت میں مرکزی حسینی امام بار گاہ ڈیرہ اللہ یار منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین مولانا سہیل شیرازی،مولانا عبدالحق ، مولانامحمد علی جمالی،شمن علی حیدری، وقاص بلیدی،ظفر علی،مختار چھلگری،و یگر شریک ہوئے۔

اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے انقلابی اہداف اور پاکیزہ جدوجہد کے باعث عوام کے مقبول جماعت بن چکی ہے۔صوبائی کنونشن اس الہیٰ تحریک کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے صوبائی کابینہ اور تنظیمی دوستو ں کا تین سالہ جدوجہد میں بھر پور ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

اجلاس میں صوبائی کنونشن کے انتظامات کو طے کیا گیا جبکہ خیر العمل فاؤنڈیشن شعبہ فلاح MWMمولانا سہیل شیرازی نے تعمیر مساجد کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ نو منتخب صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ کیونکہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree