ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے زیراہتمام انقلاب مارچ کی حمایت میں ریلی

27 اگست 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماوں کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر گذشتہ دو ہفتے سے بھرپور استقامت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والے عوام کا مذاق اڑانا اور ان کی پاکیزہ اور حق پر مبنی جدوجہد پر اعتراضات اٹھانا انتہائی افسوسناک ہے، وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں شریک مائیں، بہنیں، جوان، بزرگ اور بچے اپنے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے گذشتہ دو ہفتوں سے سڑکوں پر ہیں، اور دھرنے میں فحاشی و عریانی کے نازیبا الزامات عائد کرنے والے شائد حقیقت سے واقف نہیں، انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء ناچ گانوں کی بجائے نماز، دعا و مناجات، درود پاک، تسبیح اور دیگر عبادات الٰہی میں مصروف ہیں، ان مظاہرین نے اپنے نظم و نسق، اور رویئے سے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا، ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء درود والے ہیں، بارود والے نہیں، انقلاب مارچ کے شرکاء کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، رسول اکرم (ص) اور نواسہ رسول (ع) کے ان عاشقوں کو کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے جلد نصیب ہوگی۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree