وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق ممبرصوبا ئی سید محمد رضا نے مقامی اسکول کے تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دور جدیدکے تقا ضوں کو پورا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کا حصول نہا یت ضر وری ہے جسکے لئے معا شرے کے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کر نا ہوگااور اس حوالے سے اسا تذہ اور والدین کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے بچو ں کو تعلیم سے زیور سے آراستہ کرنا ہے جس کیلئے بطور عوامی نما ئندے کے میر ی سا ر ی خد مات ہر وقت حا ضر ہے اور میں تعلیمی پر وگر امات میں شریک ہوکرانتہا ئی خو شی محسو س کر تا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہما رے بچے بچیوں کو دہشت گر دی کے ذریعے تعلیم سے دور رکھنے کی کو شش کی گئی ہے اور یونیورسٹی کے بسوں کونشانہ بنا کر دہشت گردوں نے ہمیں جو پیغا م دینے کی کو شش کی ہے کہ ہم تعلیم کے حصول کیلئے در سگا ہوں کا روخ نا کرے تو ہمیں اپنے کردار سے اور تعلیم کے میدان میں اپنی کارکر دگی سے یہ ثابت کر نا ہوگا کہ ہم کسی طر ح بھی تعلیم اورعلم کے زیور کو ہا تھ سے نہیں جانے دینگے چا ہے دشمن جتنی بھی کو ششیں کیوں نا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کی انتظا میہ کی جا نب سے مجھے بتا یا گیا کہ اسکول کہی سا لوں سے کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا ہے جس سے انتظا میہ کو کافی مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے لیکن اب اس کیلئے اپنی زمین خرید لی گئی ہے ۔ ایم پی اے سیدمحمد رضا نے اسکو ل کے نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اپنے اگلے سا ل کی تر قیاتی فنڈز سے ایک کر وڑ روپے کا اعلان کیااور اسکول انتظا میہ سے گزا رش کی کہ جو پیسہ کرائے کی مد میں بچت ہو گا اُس سے اسا تذہ کی تنخوائیں بڑھا دی جا ئے کیونکہ اساتذہ کی تنخوائیں بہت کم ہے جس سے اس مہنگا ئی کے دور میں گزارہ کرنا کافی مشکل ہے اور یہ اُن کا حق بھی ہے کہ اُن کو ایک اچھا معا وضہ دیا جائے تاکہ وہ دل لگا کر بچوں کی تعلیم و تر بیت پر توجہ دے سکے اور اسکول کی انتظا میہ نے اس پر آما دگی کا اظہا ر کیا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے اسا تذہ سے گزارش کی کہ اساتذہ بچوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہے جس کیلئے اُن کو اپنے گفتا ر اور کر دار میں مزید شا ئستگی لانے کی ضرورت ہے اور بچوں کی تربییت میں کسی قسم کی کو تائی نا کرنے کی ہدا یت کی۔سکول کے اسا تذہ اور انتظا میہ نے ایم پی اے سید محمد رضا کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔