بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے بلوچستان میں بھی ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

10 مئی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل اتحاد بین المسلمین کے حوالہ سے موثر فورم ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ہمیں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملی یکجہتی کونسل کی نمائندہ جماعتوں کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ملی یکجہتی کونسل میں شریک جماعتوں کا اجلاس الفلاح ہاوس کائٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نمائندہ جماعتوں کے صوبائی رہنما شریک تھے۔ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، وفاق المدارس شیعہ علماء کے علامہ محمد جمعہ اسدی، جماعت اسلامی کے بشیر احمد ماندائی اور عبدالحمید منصوری، مجلس ختم نبوت کے مولانا انوار الحق حقانی، اسلامی تحریک کے مولانا اکبر حسین زاہدی، جماعت الدعوۃ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان میں ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل پر غور و خوص کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree