دہشت گردی کے آگے حکومتی بے بسی قومی المیہ ہے ، علامہ ہاشم موسوی

23 فروری 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمااور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے آگے حکومتی بے بسی قومی المیہ ہے ۔سانحہ حیات آباد پشاور اور سانحہ شکارپور کے بے گناہ انسانوں کے قاتل آج بھی دندناتے پر رہے ہیں۔ ملک بھر میں اب بھی دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور محفوظ ٹھکانے اب بھی موجود ہیں۔ جن کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے۔ آپریشن کے باوجود انسانوں کا بہتا لہو ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشت گرد چاہے کسی مدرسے میں ہو یا کسی سیاسی و مذہبی جماعت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔وطن عزیز پاکستان کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑ ھ رہی ہے۔ اس حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے۔ کیونکہ یہ دہشت گرد خود ان کے پالے ہوئے ہیں۔ حکومتی جماعت اس وقت دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ بن چکی ہے۔ حکمرانوں نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ ایک طرف فوج کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سانحہ حیات آباد پشاور پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بھی دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔وہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے خلاف آواز اُٹھاتی ہے لیکن سانحہ حیات آباد و سانحہ شکار پور پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔جو ایک المیہ ہے۔ ہم سب کو شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ایک آواز بننا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سانحہ شکارپور اور سانحہ حیات آباد کے خلاف وارثین شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قیام امن اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت اپنی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree