شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

19 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل  علامہ مقصود علی ڈومکی نے داعش کے خلاف امریکن الائنس کو ایک نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ عالم اسلام میں جاری دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے سامراجی ہاتھوں کو چھپانا اب ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا،ان کاکہنا تھا کہ  امریکہ اپنی انسان دشمن ظالمانہ سامراجی پالیسیوں کے باعث اقوام عالم کی نظر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان کے معاملات میں امریکہ سمیت دیگر ممالک کی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔ نیا پاکستان امریکی غلامی سے آزاد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کے دن شہید ناموس رسالت (ص) سید رضا تقوی امریکن کونصلیٹ کے سامنے کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ کراچی سمیت ملک بھر کے عاشقان رسول نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرکے یہ ثابت کیا کہ ناموس مصطفی (ص) کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں اب بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔ یہ عوامی شعور اور بیداری وی آئی پی کلچر اور استحصالی نظام کے خلاف ہے۔ کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف عوامی آواز کو مقتدر طبقہ سن لے اگر ملک کے بھوکے اور ننگے عوام نے غربت مہنگائی دہشت گردی اور بے روزگاری سے تنگ آکر محلات کا رخ کیا تو محلات نشینوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے خونی انقلاب کا مطلب خانہ جنگی نہیں بلکہ مجرموں کا احتساب ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree