صفائی شہر کے نظم و ضبط کا حصہ ہے جسکا خیال رکھنا چاہئے، کونسلر رجب علی

08 جنوری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط کربلائی رجب علی نے کوئٹہ شہر کی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مختلف اور اہم سڑکوں کے کنارے ہمیں گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ، اس بات کا نوٹس لیا جاتا ہے اور صفائی کی جاتی ہے مگر چند دنوں بعد ہمیں پھر وہی منظر دوبارہ نظر آنے لگتا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے بعض لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہی نہیں اوریہ شہر کی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ ہمیں اپنے شہر میں بھائی چارگی کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کی بھی بہترین مثال قائم کرنی چاہئے اور صفائی بھی شہر کے نظم و ضبط کا ایک حصہ ہے جسکا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں، بازاروں اور بعض رکشہ، ٹیکسی، بس اڈوں پر کچروں کے یہ ڈھیر ہم سب کیلئے مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے انہی چیزوں سے دن بہ دن نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے اور انسانی بقاء کیلئے خطرے کا سبب بن رہی ہے ، ہم ہسپتالوں میں آئے ہزاروں مریضوں کی بہترین علاج ، خدمت اور ان کیلئے سہولیات کی باتیں تو بہت کرتے ہیں مگر جسکے علاج کیلئے وہ یہاں آئے ہیں انہیں یہ بیماریاں کیسے لاحق ہوئی اور اس کے روک تھام کا تذکرہ بالکل نہیں کرتے۔

کربلائی رجب علی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ بحیثیت کونسلر جتنی ہماری ذمہ داری بنتی ہے ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں مگر اس بات سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا، ہم عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ عوام شہر کو پاکیزہ بنانے،گندگی ختم کرنے ، شہر کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔ بیان کے آخر میں انہوں نے مستقبل میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ان باتوں کو مدنظر رکھ کر کام کرنا شروع کردیں تو وہ دن دور نہیں کہ جب ہمارے شہر کا شمار ملک کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا ، اس کے ساتھ ساتھ ہی بہترین ماحول کا قیام ممکن ہوگا اورہمیں بیماریوں سے چٹکارا ملے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree