وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت سے صوبے بھر کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہیں نظام امن کو برقرار رکھنے کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے۔ امن کی بحالی ہماری ضرورت ہے شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے یقینی بنایا جائے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حالات کی خرابی پورے شہر میں کاروبار سمیت نظام زندگی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے بغیر صوبے میں ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا ۔ امن سے مراد حقیقی امن ہونی چاہئے نا کہ ایک واقعے سے دوسرے واقعے تک کا فاصلہ۔ بگڑتے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے کاروباری حضرات اپنے زیادہ تر پیسے بیرونی ملک اور بیرونی پروڈکٹز، کمپنیوں پر خرچ کر رہے ہیں اسکی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ کہی آئندہ وہ بھی ٹارگیٹ کلنک اور دیگر شر پسندی یا دہشتگردی کا شکار نہ ہوجائے۔
ان کامزید کہنا تھاکہ ملک میں بہت سے اداروں کا قیام امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، یہ اداریں اپنے مقاصد کو بھول کر اپنے ذمہ داریوں اور فرائض سے کیوں منہ پھیر رہے ہیں جگہ جگہ ناکھوں کا قیام شہریوں کو تنگ کرنے کیلئے نہیں بلکہ امن و امان کی بحالی کیلئے کیا گیا ہیں۔عوام کے تحفظ پر فائز اداروں کے تمام اہلکاروں کو چاہئے کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے۔
انہوں نے سرکی روڈ پر ٹارگیٹ کلنگ میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی اور اس میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔