بلتستان کے تمام چوکوں پر گو نواز گو سے استقبال کیا جانا حفیظ الرحمن کی کارکردگی کا نتیجہ تھا،محمد علی

14 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن لاکھ فرقہ واریت کے خلاف بیانات دیں انکے چہرے سے نہ ضیاء الحق کے باقیات ہونے کا داغ دھل سکتا ہے اور نہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی جبر سے دب سکتا ہے۔پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ضیاء الحق کی عاقبت نااندیشی کا نتیجہ تھا۔انہوں نے افغانستان کی جنگ میں وارد ہو کر طالبان جیسے ریاستی دشمن طاقت کو پنپنے کا موقع دیا اور نواز لیگ اسی ضیا الحق کی لے پالک جماعت ہے۔ نواز لیگ کی کوشش تھی کہ افغانستان کی تاریخ کو دہراتے ہوئے یمن کی جنگ میں فریق بننے اور بیگانے کی شادی پہ عبداللہ دیوانہ کے مصداق پاکستان کی فوج میں دھکیلنے کی کوشش کی لیکن پاکستان آرمی کی اعلی قیادت نے صحیح فیصلہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کا کرادار نبھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ حفیظ الرحمن اور اس کی جماعت کی تاریخ سے واضح ہے کہ کونسی جماعت فرقہ وارانہ سوچ رکھتی ہے اور کون وحدت کے حقیقی داعی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کی بیساکھی پر حفیظ الرحمن لیگی پرچم تلے سرکاری افسران اور گاڑیوں کو جمع کر کے چوڑا ہو رہے ہیں ان سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بلتستان میں عوامی اجتماعات سے کیوں اجتناب کیا اور تمام چوکوں پر گو نواز گو کے نعروں سے کیوں استقبال ہوا۔حفیظ الرحمن کی اطلاع کے لیے مجلس وحدت نے بلتستان کے گیٹ وے پر وزیر موصوف کا استقبال کیا تھا جسے انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد ختم کروایا اگر انہیں بہت شوق ہے تو ہم ایک دن مسلم لیگ نواز کی سیاہ تاریخ کے خلاف بلتستان بھر کی عوام کو سڑکوں پر لے آکر دکھائیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔گزشتہ اکتوبر کے انتخابات کو یہاں تک لے کر آنا نواز لیگ کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر نواز لیگ میں ہمت ہے تو اسی ماہ میں ہی الیکشن شیڈیول جاری کروانے کا اعلان کرو ہم بتاتے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔حفیظ الرحمن کس منہ سے نواز لیگ کی وکالت کر رہی ہے جب اقتدار دینے کا وقت آیا تو تمہارے اپنے مرکز نے تمہیں اس قابل نہیں سمجھا کہ گورنر بنایا جائے۔حفیظ الرحمن سن لیں اگر آپ بھی گورنر بنتے تو ہم گلگت بلتستان کے فرزند ہونے کے ناطے خوشی ہوتی لیکن آپ اور دیگر لیگی افراد کو جس طرح تذلیل کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد آپ جو سر چڑھ کر بول رہے ہیں وہ گویا کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مانند ہے۔ دوسری سیاسی جماعتوں پہ دیوانہ وار حملہ کرنے سے قبل آئینہ دیکھ کے بات کرے کی تمہارے اپنے مرکز میں تمہاری کی حیثیت اور وقعت ہے۔ آپ جس پارٹی کے ذمہ دار ہو وہ پارٹی تو گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree