آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

05 اگست 2016

وحدت نیوز(سکردو) بلتستان یوتھ کے اراکین اور سول سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربہ سمیت سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانی، اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا، آئینی حقوق سے محروم رکھنا جیسے اہم ایشوز پر شامل تھے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف اٹھنے والی تحریک کو سراہا اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی امیدیں جوانوں اور نئی نسل پر ہے، جو صلاحیت بھی رکھتی ہے اور درد بھی۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ چالیس ارب کے اس اہم منصوبے کو کم کر کے بیس بائیس ارب میں مکا دے، یوں برائے نام تعمیر کا سہرا سجا کر عوام کو دھوکے میں رکھیں۔ اسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے اور اس منصوبے کو کٹ مارنے نہیں دیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتوار کے روز بلتستان یوتھ، سول سوائٹی اور انکے ساتھ ہمکاری کرنے والی جماعتوں کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کے ٹینڈر کی منسوخی کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی بھرپور تائید اور حمایت کرتے ہیں اور کارکنان سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ گلگت اسکردو روڈ کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اٹھنے والی تحریکوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کے مسؤلین نے آغا علی رضوی کی جانب سے تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree