پورے ملک میں بے گناہ عوام پر ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ایم ایل اےڈاکٹر رضوان علی

09 نومبر 2016

وحدت نیوز(گلگت) نواز لیگ کے پاس ملک میں انارکی پھیلانے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے انہوں نے ہر ادارے کو مفلوج کردیا ہے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے محلات تعمیر کئے ہیں۔پورے ملک میں بے گناہ عوام پر ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،عوام کو اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور انارگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا،ملک بچانا مقصود ہے تو نواز لیگ کو بھگانا ہوگاورنہ ایک مرتبہ یہ اپنی بادشاہت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر ملک میں کوئی ادارہ قانون کے مطابق نہیں چل سکے گا۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین پر بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتار علماء اور بیگناہ مظاہرین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔امن پسند وں اور شر پسندوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے،بیلنس پالیسی کے تحت بلاجواز قوم کے محسنوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دینا ریاست کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یوم حسین پر پابندی سے لاکھوں مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیںحکومت کو یوم حسین ؑ پر پابندی اٹھانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ایک طرف سی پیک کے معاملات چل رہے ہیں اور دوسری طرف گلگت بلتستان کے عوام اپنے جائز آئینی حقوق کے حصول کیلئے آواز بلندکئے ہوئے ہیں گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانا اور خطے کے امن کو تہ و بالا کرنا ملک دشمن عناصر کی سازش ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو دبانے کی خاطر صوبائی حکومت نے نواسہ رسول کے ذکر کو متنازعہ بناکر کرپشن اقربا پروری اور اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے،گلگت بلتستان کے عوام پچھلی سات دہائیوں سے ایسی سازشوں کا شکار رہے ہیں لیکن حکومت یاد رکھے اس مرتبہ ان کی یہ چال کامیاب ہونے نہیں دینگے اور عوام باہمی اتحاد و بھائی چارے کے ذریعے حکمرانوں سے اپنا حق وصول کرکے رہینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree