سکیورٹی ادارے ایک طرف پاراچنار کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں ہیں اور دوسری طرف دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، آغا علی رضوی

21 جنوری 2017

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے پاراچنار سبزی منڈی میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار میں ہونیوالا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں عراق سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی ادارے ایک طرف پاراچنار کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ پاراچنار کو غیر مسلح کرنا طالبان کے رحم و کرم پہ چھوڑنا اور اہلیان پارا چنار کو دہشتگردی کی کھائی میں گرانے کے مترادف ہے۔ حالیہ دھماکہ نیشنل ایکشن پلان کو اسکی روح کیساتھ نافذ کرنے کی بجائے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنے کا نتیجہ ہے۔ اگر حکومت سمیت سکیورٹی ادارے دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت کلعدم جماعتوں کو سر پہ بٹھانے کی بجائے انکے خلاف کارروائی کرتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ نہ ہوتا۔ فرقہ وارانہ دہشتگردی کو دہشتگردی کہنے کے جو حکومت تیار نہ ہو وہ دہشتگردی کو کیسے روک سکے گی۔ دہشتگردی کے خلاف ملک گیر آپریشن ہمارا پہلا مطالبہ تھا اور یہ بھی مطالبہ تھا کہ تمام دہشتگرد جماعتوں اور انکے سہولتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کارروائی کرنے کی بجائے انہیں ایوانوں میں پہنچانے کی حکومتی کوششیں نظر آرہی ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اب کس سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے لیے صبر کی تلقین کرتے ہیں اور تمام اہلیان گلگت بلتستان لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree