کربلا ظلم کے خلاف ایک ابدی جنگ ہے اور عاشورہ باطل پر حق کی فتح کا دن ہے، الیاس صدیقی

01 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(گلگت) کربلا ظلم کے خلاف ایک ابدی جنگ ہے اور عاشورہ باطل پر حق کی فتح کا دن ہے۔امام عالی مقام نے حق اور باطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی ہے کہ قیامت تک آنیوالی والی نسلیں اس راہ پر چلتے ہوئے ابدی سعادت سے سرفراز ہوسکتی ہیں۔کربلا والوں کی یاد دلوں میں ایک ایسی حرارت پیدا کرتی ہے جسے زمانے کے تندوتیز طوفان بھی ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے عاشورا کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دور میں عاشورا کی اہمیت پہلے سے کہیںزیادہ بڑھ گئی ہے۔ملک کو امن وآشتی کی طرف لیجانے کیلئے کربلا کے پیغام کو عام کرنے ضرورت ہے اس لئے کہ کربلا کسی ایک مکتب فکر کیلئے نہیں بلکہ بنی نوع انسان کیلئے کربلا ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا کو مشعل راہ بناکر ہی ملک سے فتنوںکا قلع قمع کیا جاسکتا ہے اور آج دشمنان اسلام امریکہ ،اسرائیل اور ان کے حواریوں نے یزیدی فکر کو پروان چڑھاکر دنیا کے کونے کونے میں کشت وخون کی ہولی کھیلی ہے جس کا مقابلہ صرف اور صرف کربلائی فکر سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک عزیز کو آج جس قدر تکفیری فکر سے خطرہ ہے کسی دشمن ملک سے اتنا خطرہ نہیں جہاں ہمارے سپہ سالار اور جوان ملک کے سرحدات کی حفاظت پر اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں وہی پر قوم کے دانشور اور سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ اس یزیدی فکر کی بیخ کنی کیلئے جامع پالیسیاں مرتب کریں اور تاکہ ملک وقوم کا مستقبل روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ عاشوراظالموں کے ظلم کے خلاف صدائے احتجاج ہے اور عصر حاضر میں سنی شیعہ ملکر وقت کے یزیدی لشکر کے ارادوں کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں۔یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے اور ہماری جنگ اسی یزیدی فکر سے ہے۔ان باطل نظریات کا مقابلہ وہی کرسکتے ہیں جو حق شناس ہوں اور دشمن کی سازشوں کا بخوبی علم رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کیلئے میدان خالی رکھنا بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے اور تمام مسلمان ہر سال نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر سے باطل قوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے قوت و طاقت لیتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree