ناصرشیرازی کا اغواءریاستی دہشتگردی ہے،رہنماپی ٹی آئی گلگت احمد علی

17 نومبر 2017

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء چیئرمین احمد علی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء ناصر شیرازی کے اغواء پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ نون نے شیعہ دشمنی کے لئے بٹھا رکھا ہے اور کالعدم جماعتوں کیساتھ انکا گٹھ جوڑ ہے۔ ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے رہنما کا اغواء مسلم لیگ نون کی کارستانی اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔ پورے پنجاب میں ملت جعفریہ رانا ثناء اللہ کی منافقت اور ظالمانہ پالیسیوں کے سبب پس رہی ہے۔ ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناصر شیرازی سمیت ملت جعفریہ کے دیگر بے گناہ لاپتہ افراد کو بازیاب اور اداروں کی رٹ بحال کریں۔ ماورائے آئین و قانون ناصر شیرازی کا اغواء ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم سمیت تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور نون لیگ کے دہشتگردانہ چہرے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree