گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں پر قبضے ہو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

27 مئی 2024

وحدت نیوز(گلگت ) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ گرین ٹورزم کمپنی 3 ماہ قبل رجسٹرڈ ہوگئی تو پچھلی حکومت نے کس کے ساتھ ایم او یو کی۔ گیسٹ ہاوسز بوجھ ہے تو آج بھی اوپن بڈنگ کریں سب ساتھ دیں گے۔ گیسٹ ہاوس دینے کا آغاز گلگت اور چلاس گیسٹ ہاوس جو رینجر کے قبضے میں ہے اس سے آغاز کریں۔ گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں کی طرف بھی بڑھے ہیں۔ حوطو جنگل، سٹی پارک اور اولڈینگ زرعی نرسری کب سے گیسٹ ہاوس بنا ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کمپنی معیار پر کیسے اتری ہے جو تجربہ ہی نہیں رکھتی۔ وزیراعلٰی سمیت کابینہ اراکین نے ایم او یو کی تمام شقیں نہیں پڑھیں، گرین ٹورزم کے ساتھ جی ٹو جی کیسے ہوسکتی ہے، میں وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شقوں کو ایک بار پڑھ لیں۔ میں ریفرنس کے ساتھ تمام قابل اعتراض شقوں کا آپریشن اسمبلی میں کروں گا جو کہ انتہائی چونکا دینے والا ہوگا۔ گیسٹ ہاوس آوٹ سورس کرنے کے بعد محکموں کے مہمانوں کے اخراجات پر بھی پابندی عائد ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree