انتقامی سیاسی حربوں سے سرکاری ملازمین پر ظلم ہوا تو ایم ڈبلیوایم بھر پور قیام کرے گی،علامہ شیخ نیئرعباس

18 جون 2015

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت  بلتستان کےصوبائی  سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےگلگت  بلتستان کے مختلف مقامات پر انتقامی سیاست کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو جو مسائل درپیش ہونگے اسی ذمہ داری مقامی حلقے کے نمائندہ اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ تمام سرکاری ملازمین جنہوں نے کسی بھی پارٹی کو ووٹ دئیے ہوں انہیں آئینی حق ہے کہ جس کو مناسب سمجھیں ووٹ دیں اب مختلف مقامات پر برسراقتدار آنے والے نمائندوں نے فہرست ترتیب دے کر انکی پوسٹنگ اور دیگر ناجائز حربے استعمال کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ سیاستدان انتقامی سیاست سے باز آجائے بصورت دیگر جو مسائل درپیش ہونگے اس ذمہ داری اسی حلقے کے امیدوار پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے تمام حلقوں میں جہاں جہاں اس طرح کے مظالم ہوں خواہ وہ مجلس وحدت کا ووٹر ہو یا کسی اور جماعت کا مجلس ان مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے اور اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکردو حلقہ نمبر تین میں بے گناہ کچے ملازمین کو نوکریوں سے بے دخل کرنے کی رپورٹس ہیں اگر کسی ایک بھی مزدور اور فرد پر ظلم ہوا مجلس وحدت وہاں قیام کرے گی اور اسکے نتیجے میں جو مسائل درپیش ہونگے مجلس وحدت ذمہ دار نہیں ہوگی۔ مجلس وحدت کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی دشمن نہیں سمجھتی تاہم چند جماعتوں سے اختلاف ضرور رکھتی ہے بلخصوص مسلم لیگ نون سے سخت اختلافات رکھتی ہیں ان اختلافات کی وجوہات دنیا جانتی ہے اور مجلس اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree