ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کیلئے بڑی تعداد میں شخصیات آمادہ ہیں، ٹکٹ سیاسی ادارہ معیار کے مطابق دے گا،فدا حسین

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین میں دیگر پارٹی اور آزاد امیداروں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوا ہوا ہے اور یہ سیاسی عمل کا حصہ ہے بلتستان کے تمام حلقوں سے شمولیت کے لیے بیسیوں افراد موجود ہیں مجلس وحدت میں شمولیت کا ہرگز عوام یہ مطلب نہ لے کہ ان سب کو ٹکٹ دیا جائے گا بلکہ ٹکٹ جاری کرتے ہوئے معیارات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ عوام مطمئن رہیں کہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ الیکشن میں اہل ، دیانت دار، بے باک ماضی کے حامل ، دینی غیرت و حمیت رکھنے والے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوام کے خادم کو متعارف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نمائندے کو سامنے لائیں گے جس کا ماضی بھی پاک و صاف ہو اور مجلس وحدت مسلمین کا نظریاتی حامی ہو۔ مجلس وحدت ایک ایسی تنظیم ہے جہاں پر قربانیوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا تا اور ملت کے ہر فرد کو چاہے اس کا تعلق کسی بھی مکتب و مسلک سے ہو مجلس کا حصہ بن سکتا ہے۔ ہم ہر شخص کو گلے سے لگانے کے لیے تیار ہے بہت جلد شیعہ مکتب فکر کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے بھی باقاعدہ ونگ بنایا جائے گا اور عوامی حقوق کی جنگ تمام مسالک کو ساتھ لے کے لڑی جائے گی۔معاشرہ میں موجود ظلم و زیادتی کا مقابلہ کیا جائے گا اور ہر مظلوم کی پکار پر لبیک کہا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ٹکٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے تو یہ انکا ذاتی فعل ہے اور مجلس سے اس عمل کا کوئی تعلق نہیں ۔ بلتستان کے کسی بھی حلقے میں ابھی تک امیدوار کو کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کو ئی بھی شخصیت کرنے کی پوزیشن میں نہیں بلکہ سیاسی ادارہ یہ حق رکھتا ہے کہ وہ اپنی میکانیزم کو ملحوظ خاطر رکھ کر امیدواروں کو میدان میں لایا جائے گا۔ مجلس وحدت کسی جیتنے والے یا ووٹ بینک رکھنے والے امیدوار کو سامنے لاکر صرف الیکشن جیتنے کے حق میں نہیں بلکہ عوام کو ایک معیار دینا چاہتے ہیں اورمعیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اگر شکست بھی ہو جائے تو فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں ٹکٹ کا اجرا معیارات کے مطابق ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree