سانحہ حیات آبادکے بعد پاک فوج کو بھی اپنا قبلہ درست کرلینا چاہیئے، ایم ڈبلیوایم بلتستان

14 فروری 2015

وحدت نیوز (اسکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ حیات آباد پشاور کیخلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی حسینی چوک اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ہوئی ۔ ریلی یادگار شہداء اسکردو پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر گئی ۔ یاد گار شہدائے اسکردو مظاہریں کے لبیک یاحسین ؑ کی صداوں سے گونجتی رہی۔یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ احتجاجی جلسہ سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، ترجمان فدا حسین، علامہ شیخ علی محمد کریمی اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ذاکر حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نواز حکومت سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے لیے سیکیورٹی ادارے ، پاکستان آرمی اور مکتب تشیع کے اجتماعات سافٹ ٹارگٹ کیوں ہیں۔کبھی نواز لیگی اجتماعات پٹاخے تک نہیں پھٹتے جبکہ 2015 میں یکم جنوری سے اب تک 140 سے زائد اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمیں پاکستان بھر میں حب الوطنی اور دہشتگردوں کے مخالفت کی جرم میں شہید کیے جا رہے ہیں۔ ہم یہ جرم کرتے رہیں گے چاہیں اس راہ میں جتنی لاشیں اٹھانی پڑیں ۔ مقررین نے کہاکہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ دار صرف متعلقہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے نہیں بلکہ وہ تمام جماعتیں ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرتی رہیں اور مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کو پھلنے پھولنے کا خوب موقع بخشا۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ عبث ہے سانحہ پشاور کے بعد بھی وہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ہم اگر مطالبہ کرتے ہیں تو پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کو مزید فعال بنا کر دہشتگردوں کو لٹکانے کا سلسلہ تیز کیا جائے۔ہم پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرکے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کیا جائے۔اگر دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن نہ کیا گیا تو چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا اور ملک دہشت گرد کبھی ملک کے ایک کونے میں تو کبھی دوسرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کرتا رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ بلتستان کی حالات انتہائی حساس ہے سیکیورٹی ادارے ہشیار رہیں اور دہشتگرد عناصر پر نگاہ رکھ کر غیر ملکی غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو علاقہ بدر کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree