علامہ راجہ ناصرعباس کا ن لیگ کوچیلنج، نواز شریف جی بی کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کریں ہم الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں

09 مئی 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان کیلئے آئینی حقوق سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کا اعلان کریں ہم ن لیگ کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کر دیں گے، وفاقی حکومت کو چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی کے اصلاحاتی پیکج کو مزید بہتر بناتی، اضلاع کے اعلانات سے آئینی حقوق کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، جو حکمران گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے عوامی مطالبے پر توجہ نہیں دیتے ہمارے نزدیک  وہ کسی صورت محب وطن نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس کے اس چیلنج نے ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

گلگت بلتستان کے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ  اتنا اہم اور بڑا اعلان خوش آئند ہے،ایم ڈبلیو ایم اسوقت تمام پارٹیوں میں بہتر پوزیشن پر ہے اسکے باوجود یہ موقف کہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے بدلے الیکشن میں نون لیگ کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے ایک ریکارڈ ساز چیلنج ہے، نون لیگیوں میں کوئی غیرت نامی چیز ہے تو اب  جواب آنا چاہئے ،گلگت بلتستان کے باشعورعوام  کو بھی اس بات کی قدر دانی کرنی چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree