وفاقی حکومت کیلئے گلگت بلتستان الیکشن تک سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، علامہ آغا علی رضوی

05 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو یرغمال بنانے کیلئے مسلم لیگ ایڑ ی چوٹی کی زور لگا رہی ہے انہوں نے انتظامی طور پر گلگت بلتستان میں عملی حکومت قائم کرلی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے ہر سطح پر کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آئندہ انتخابات کے حوالے سے جھوٹے وعدے کرنے والی جماعتوں اور نمائندوں سے ہشیار رہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اگر ترقی لانا چاہتی تو اب تک کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے لیکن یہاں کی عوام گواہ ہے کہ ابھی تک گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کروانے اور الیکشن کو یرغمال بنانے کی کوششوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیااب الیکشن کے دن قریب آتے ہی محسن گلگت بلتستان بنے کے کوششیں ہو رہی ہیں پاکستان سمیت گلگت بلتستان بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور شاہراہ قراقرم کو شاہراہ قاتل بنانے کا آغاز کس دور میں ہوا اور اور انکی طاقتوں کی گود کی پلی ہوئی جماعت کون ہے سب جانتے ہیں ۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے اور لسانی و مسلکی تعصبات کو بڑھانے کے سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آمادہ رہیں ۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ میں ان تمام سیاسی جماعتوں سے ایک معصومانہ سوال کرنا چاہتا ہوں جو ان دنوں گلگت بلتستان میں دودھ کی نہریں بہانے اور گلگت بلتستان کو ترقی کی معراج پر پہنچانے کی باتیں کر رہی ہیں اور ایسے جھوٹے منصوبے اور دعوے کر رہے ہیں پاکستان کے عام انتخابات میں کن کن جماعتوں کے منشور میں گلگت بلتستان کے حقوق کی بات ہوئی۔بلخصوص عام انتخابات کے وقت مسلم لیگ نواز کے انتخابی منشور میں گلگت بلتستان کا کہیں پر ذکر بھی ہے اگر ہے تو کیا ہے ابھی بڑی بڑی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں۔گلگت بلتستان کی عوام مسلم لیگ نواز سے جاننا چاہتے ہیں کہ ان کو حکومت ملے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بلتستا ن میں شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کو روکنے، گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کو روکنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ انہوں نے اس دو سالوں میں تمام منصوبوں کو روکے رکھا تاکہ اپنے انتخابی کمپیننگ کے لیے تختی لگا کر زیرو سے شروع کرے اور ایسا ہی کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت سابقہ منظور شدہ منصوبوں کو جو کہ انہوں نے روکے رکھا ہے دوبارہ آغا ز کرکے کریڈٹ کمانے کی کوشش نہ کرے اگر بہت مخلص ہے تو ان تمام منصوبہ جات کے لیے دیگر پروجیکٹس پر کام کر کے دکھائے جو کہ انکے توفیق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن پارٹیوں ملک کے عام انتخابات میں گلگت بلتستان کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے وہ اچانک سے گلگت بلتستان سے مخلص کیسے ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان انتخابات ہونے تک مسلم لیگ نواز کے سونے کا انڈدینے والی مرغی ہے انہیں گلگت بلتستا ن سے محبت یہاں کے وسائل اور ڈرائی پورٹ پر اپنی سرمایہ کاری کی غرض سے ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree