کسی بھی حلقے میں ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوا عوام مطمئن رہیں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم ڈبلیو ایم بلتستان

11 مارچ 2015

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیاسی سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں کسی بھی حلقے میں امیدوارکا حتمی فیصلہ سیاسی ادارہ کریگا ہے مجلس وحدت مسلمین کے نظریات سے ہم آہنگی نہ رکھنے والے افراد کو ٹکٹ دینے کی باتیں غلط ہیں کسی بھی شخصیت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے ٹکٹ بانٹتے پھریں یہاں تمام ادارے بااختیار ہیں اور سیاسی ادارہ معیارات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔ سیاسی سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری جماعتوں کی طرح مجلس وحدت میں اشرافیوں کی کوئی قیمت نہیں یہاں پر معیارات دیگر ہے اور مخلص ،دیانت دار،اہل اور عوام کی خدمت کرنے والے نمائندوں کو سامنے لایا جا ئیگا چاہے انتخابات میں شکست ہی کیوں نہ ہو۔ اشرافیوں اور صاحب ثروت کو سامنے لاکر یہاں کی غریب عوام کے توقعات پر پانی پھیرنا نہیں چاہتے اور یہ سیاسی جنگ اصولوں کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی۔عوا م اس حوالے سے بھی مطمئن ہو جائے کہ اگر کوئی شخص مجلس وحدت میں بطور نمائندہ شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے تو انکے ماضی کو ہرگز فروموش نہیں کیا جائے گااور انہیں لیڈر کی حیثیت سے نہیں بلکہ اس ملت کے خادم کی حیثیت سے بلا شرط و شروط شمولیت کرنا ہوگی اور انکی شمولیت کے بعد بھی سیاسی سیل انکی سرگرمیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی اور یہ دیکھا جائے گا کہ انکا نام بھی امیدواروں کی لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے یا نہیں جنکی جانچ پڑتا کے بعد امیدوار کے طور پر متعارف کرانے ہیں۔بلتستان کے تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام بہت جلد منظر عام پہ لایا جائے گا اور حتمی امیدواروں کا فیصلہ سیاسی ادارہ کرے گا۔ بعض افراد مجلس وحدت کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے عوام کے درمیان یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ مجلس وحدت نے ٹکٹ کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے بلتستان کے تمام سابقہ نمائندوں کی کارکردگی سے عوام اور مجلس وحدت دونوں مطمئن ہیں تمام سابقہ نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا بعض نے تو عوام کے حلق سے لقمہ تک چھیننے کی کوشش کی اور گندم سبسڈی کو ختم کرنے کی کوشش کی جسے بحال کسی جماعت نے نہیں بلکہ عوام نے کیااگر وفاقی حکومت کا نیک ارادہ ہوتا تو کیوں اس قوم کوبارہ دن سڑکوں پر رہنے پر مجبور کیا۔ گندم سبسڈی کے خلاف بولنے والے افلاطوں اپنے فلسفے اپنے پاس رکھیں سندھ میں اب بھی لوگ بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔گلگت بلتستان میں سبسڈی عالمی قوانین کے سبب ہے اور عوام کا حق ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔نگران حکومت کی تشکیل کے دوران جن جن نمائندوں نے خیانت کی ہے اور بلتستان کو نظر انداز کیا ہے اس کا بدلہ انتخابات میں لیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں بلتستان میں فتح عوام کی ہوگی اور تمام غدار نمائندوں کو نشان عبرت بنایا جا ئے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree