گلگت بلتستان عاشقان حسین کی سرزمین ہے، ذکر حسین ع پر کوئی پابندی قبول نہیں ، شیخ عاشق ناصری

03 دسمبر 2014

وحدت نیوز(گلگت) گلگت انتظامیہ نے کالعدم تکفیری گروہ کی پشت پناہی کیلئے کمر کس لی ہے ،عاشقانِ نواسہ رسول کے حسینی کردار ادا کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ڈگری کالج گلگت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں انتظامیہ مکمل جانبداری دکھارہی ہے اور شرپسندوں کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔مین بازار میں گھنٹوں روڈ بلاک کرکے ایڈمنسٹریشن کی موجودگی میں اہل تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو کھلی چھٹی دی گئی اور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی گئی جن کے خلاف تاحال کوئی تادیبی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل شیخ عاشق حسین ناصری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس علاقے کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔ اہل تشیع نے امن کیلئے ہر قربانی دی ہے لیکن ایڈمنسٹریشن کا رویہ مکمل جانبدارانہ رہا ہے باوجود اس کے ہم آج بھی اتحاد کے داعی ہیں اور کسی فتنہ و فساد کے خواہاں نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی موجودگی میں کالج سے متصل آبادی کے غیر متعلقہ افراد جو کہ ماضی میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں نے کالج پر دھاوا بول کر اور تکفیری نعرے لگاکر شہر کو فتنہ و فساد کی آگ میں جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے گلگت شہر کے پرامن شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ان غیر مقامی دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ گلگت میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رہے۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے فوری گرفتارنہ کیا تو گلگت بلتستان سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree