یمنی عوام پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنا ایم ڈبلیوایم کا حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا، علامہ شیخ نیئرعباس

08 اپریل 2015

وحدت نیوز (گلگت) سعودی عرب میں حرمین شریفین واقع ہونے کی وجہ سے آل سعود محترم نہیں ہونگے بلکہ سرزمین مکہ و مدینہ تمام مسلمانوں کے نزدیک محترم ہیں۔مقدس مقامات کی وجہ سے حکمران مقدس ہوتے ہیں تو پھر یہودی ریاست بھی محترم ہوتی، مقدس مقامات اور حجاز کے ناجائز حاکم کو الگ الگ تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین نے یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت میں ریلی نکالی اور مظلوم یمنی عوام کی حمایت کی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کا نعرہ ہی ظالم سے نفرت اور بیزاری اور مظلوم کی حمایت اور داد رسی ہے چاہے ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور مظلوم غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے وحدت ہاؤس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ مجلس وحدت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور بے بنیاد الزامات کی آڑ میں مجلس وحدت کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا احتجاج نواز حکومت اور اس کے ہمدرد جارح سعودی حکمرانوں کے خلاف تھا جنہوں نے یمن کے عوام پر چڑھائی کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، اس احتجاجی مظاہر ے میں کسی بھی مکتب فکر کو نہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی دل آزار نعرے ۔محض سنی سنائی باتوں پر انسداد دہشت گردی کے کے دفعات لگاکر ایف آئی آر درج کروانے کے پیچھے ایک سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے جو مجلس وحدت کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ اور پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ ہوکر ہم مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار نفرت کبھی ترک نہیں کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree