وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر رہنماء ، جوان قانون دان برادر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات مقرر ، گزشتہ روز ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی طرف سے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا گیا، ریاستی کابینہ کے اراکین نے برادر کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملت مظلومہ و انقلاب حضرت حجت (عج) کے لیے کام کریں گے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2016 ء میں ہو رہے ہیں ، برادر ملت آزاد کشمیر کی درست سمت رہنمائی و سیاسی حکمت کے لیے بہتر کام کریں گے۔