تصورموسوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کا وفدآزادکشمیرسے گلگت بلتستان روانہ،انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

28 مئی 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) گلگت بلستستان الیکشن، مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،ظالموں ،لٹیروں کا احتساب کرے گی، گلگت بلتستان کو اس کے آئینی حقوق دیئے بغیر کوئی چارہ نہیں ، اقتصادی راہ داری میں بھی گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا صریحاً ناانصافی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے گلگت بلتستان روانگی کے موقع پر وحدت سیکرٹریٹ میں وفود سے گفتگو کے دوران کیا ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کا وفد گلگت بلتستان کے لیئے روانہ ہوا، وفد کی قیادت ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کر رہے ہیں ، جبکہ وفد میں سید محسن رضا، سید تصور علی اور دیگر شامل ہیں ، وفد گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرے گا،مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کے علاوہ مختلف شخصیات و عمائدین اور عوام سے ملاقات کرے گا، انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور نے گلگت بلتستان کو تین سالوں سے نظر انداز کر رکھا ہے، وہاں کی عوام پر ظلم کیا جاتا رہا ، یہ خاموش رہے، وہاں کی عوام پستی رہی یہ خاموش رہے، پیپلز پارٹی کا دور حکومت تھا ، ن لیگ مرکز میں تھی دونوں جماعتوں کی ہر سطح کی مک مکا نے حالات خراب کیئے ، اب جب کہ الیکشن قریب ہیں ، ہوائی اعلانات کیئے جارہے ہیں ، عوام جانتی ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، کیوں کہہ رہا ہے، اقتدار کے لالچیوں کو اقتدار نہیں ملے گا، عوام اب باشعور ہو چکے ، اپنے ووٹ کو لٹیروں کے حق میں ہر گز استعمال نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں ہے، اس کا مقصد ہر گز اقتدار نہیں بلکہ مظلوموں کے حق میں علَم حمایت بلند کرنا ہے، استقامت و شجاعت سے مک مکا کا مقابلہ کریں گے ، قائد وحدت کا شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں سے شیعہ ، سنی ، نور بخشی ،اسماعیلی اپنے حقوق کے لیئے متحد ہو چکے ہیں ، وہ اپنے حقوق پر اب کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree