علامہ امین شہیدی جیسی معتدل شخصیت پر جھوٹے مقدمات پاکستان کے استحکام کے خلاف سنگین سازش ہیں ،علامہ تصورجوادی

28 اگست 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لیئے بے پناہ خدمات ہیں ، انہوں نے ہمیشہ ملت کی درست سمت میں ترجمانی کی، انہیں اتحاد بین المسلمین کے پرچار کی سزا دی جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے علامہ امین شہیدی کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے جاری مذمتی بیان کیا ہے، ہم مجاہد ملت کے شانہ بشانہ ہیں ، ملت دشمن سازشیں کسی طور پر بھی شیعہ سنی کو اکٹھا نہیں دیکھنا چاہتیں ، وہ انہیں باہم دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے، پنجاب حکومت بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کا استحصال کر رہی ہے جو ہر گزقابل قبول عمل نہ ہے، ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان مین ہیں ، علامہ امین شہیدی نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ اہل سنت کے بھی ہر دلعزیز رہنما ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے ، انہوں نے ہمیشہ امت محمدیؐ کی بات کی ، اس ملک کے امن کی بات کی ، بھائی چارے کی بات کی ہے، ہم بھرپور طریقے سے علامہ امین شہیدی کے ساتھ ہیں ، ہم ملک کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھی آواز بلند کرتے رہیں گے، مظلوموں کی حمایت ظالموں کی مخالفت ہمارا وطیرہ ہے، ہمیں اس مشن سے کوئی طاقت بھی پیچھے نہیں ہٹیا سکتی ، ہم اس ملک کے محب وطن بیٹے ، کبھی اپنے ملک سے غداری نہیں کریں گے، اور غداری کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیئے رکھیں گے ، ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک ملک کے وفادار رہیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں پر توجہ دے ۔ ملک دشمن عناصر کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے افواج پاکستان کے عمل کی تائید کرے ۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ اور ہم مجاہد ملت علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree