حکومت پاکستان سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی میتوں کی حوالگی کیلئے جاندار کردارادا کرے، علامہ تصور جوادی

02 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) سانحہ منیٰ ، ذمہ داروں کا تعین بہر حال ضروری ہے، کعبۃ اللہ امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، دوران حج پیش آنے والے دو واقعات امت مسلمہ کو بے حد غمزدہ کر گئے ، شہید حاجیوں کا خون رائیگان نہ جانے دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت ہاؤس میں آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو شہدا کی میتوں کو واپس لانے میں جاندار کردار ادا کرنا چاہیے ، لاپتہ حاجیوں کے حوالے سے اقدامات کو تیز تر کرتے ہوئے لواحقین کی تسلی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے ، سعودی عرب حکومت واقعات کا ذمہ دار حاجیوں کو ٹھہرانے کے بجائے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرے ، اتنا بڑے مجمع کو کنٹرول کرنا ایک سائنس ہے ، اس کے لیے باقاعدہ انتظام و انصرام کی ضرورت ہے ، جس پر توجہ نہ دی گئی،افراد کی تربیت کا اہتمام نہ کیا گیا، جو کہ افسوس ناک امر ہے ، 1925میں آل سعود نے اصحاب کرامؓ، امہات المومنینؓ اور اہلبیت اطہارؓ کے مزارات منہدم کرکے جس قبیح فعل کی ابتدا کی تھی آج 2015میں بھی آل سعود اس کی ذمہ داری نہ قبول کرکے عالم اسلام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، عالم اسلام کو آل سعود کے اس طرز عمل کی طرف توجہ دینی چاہیے ، تا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔ علامہ تصور جوادی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے لازمی طور پر شہداء ، لاپتہ اور زخمیوں کی داد رسی کا اہتمام کرے ، اور سرکاری طور پر جانے والے خدام حج کی پرسش بھی کرے کہ وہ کس لیے بھیجے گئے تھے اور انہوں نے کیا کیا؟



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree