8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے عبرت حاصل نہیں کی گئی،علامہ تصور جوادی

14 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) 8اکتوبر کے زلزلہ سے عبرت حاصل نہیں کی گئی، حکمران طبقہ عیاشیاں جبکہ مخلوق خدا ظلم ، نا انصافی کا شکار ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے 8اکتوبر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ 8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے عبرت نہیں لی گئی۔ حکمران طبقہ کی روز افزوں عیاشیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ رائیونڈ ،بنی گالہ اور لاڑکانہ کی یاترا تو یاد رہتی ہے مگر افسوس غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، مخلوق خدا ظلم ، ناانصافی ، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ملازمین اپنے حقوق کے لیے آئے روز ہڑتالیں کرتے ہیں ، حکمران یہاں موجود نہیں ہوتے کہ بات کر سکیں ، اور عوام پریشان حالی کا شکار رہتی ہے، ذرائع رسل و رسائل کے بجائے ہوائی سفر کے منصوبے ترتیب دیے جا رہے ہیں ، ہوائی اعلانات کے ذریعے دل بہلایا جاتا ہے ۔ سبز باغ دکھائے جاتے ہیں ، مگر مسائل کو حل کرنے کے بجائے مذید الجھا دیا جاتا ہے۔ علامہ تصور جوادی نے کہا کہ دیہی علاقوں کی موت بانٹتی سڑکیں حکمرانوں کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔ ایک دفعہ وہ ان پر سفر تو کریں ، معلوم ہو جائے گا کتنی ترقی ہو رہی ہے۔آزاد کشمیر جو اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن آزاد کشمیر کے عوام پر بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا۔ جو عوام جھیلنے پر مجبور ہیں ۔ اور حیرت کی بات یہ کہ یہاں جتنی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے وہ باقی جگہوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران و عوامی نمائندے خوف خدا کریں ، اور عوامی سہولیات کے کام کریں ، ایسانہ ہو کہ 2005سے کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے حکمران طبقہ سے توبہ اور عوام سے شریعت محمدیؐ کے مطابق زندگی گزارنے اور تعلمات دین مبین ، دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree