قم،بحرینی تحریک آزادی کی ساتویں سالگرہ کی حمایت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف نشست کا انعقاد

15 فروری 2018

وحدت نیوز(قم المقدسہ) بحرينی مظلوم عوام کی سات سال سے جاری تحریک کی حمایت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دانشکده شہید عارف الحسینی اور نمائندگی مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے دفتر مجلس وحدت میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا. جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور دانشکدہ کے سرپرست ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور بحرینی حوزہ علمیہ کے سربراہ اور نمائندہ آیۃ اللہ عیسی قاسم علامہ شیخ عبداللہ دقاق نے خطاب کیا۔

خطباء نے بحرینی عوام کی آئینی حقوق کی تحریک اور علماء کرام وعوام کی قربانیوں کا تذکرہ کیااور حکومت بحرین کے ظالمانہ رویے کی بھرپور مذمت کی اور نئے سرے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دن دھاڑے ہونے والی تکفیری دھشگردی کی بھی بہت مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کا امن فوج کے حوالے کیا جائے اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا جائے. عوام کو امن فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے. تنگ نظری اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree