وحدت نیوز(قم) 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ایک علمی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تقریب میں تاریخ پاکستان کے مختلف پہلووں نیز سر سید احمد خان، چودھری رحمت علی، علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے سیاسی سفر اور قومی خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے انتظامات کو حجۃ الاسلام جان علی حیدری نے عملی شکل میں ڈھالا اور آقائے نذر حافی نے تاریخ پاکستان کے پسِ منظر کے حوالے سے ایک جامع گفتگو کی، جس کے بعد تقریب سے خصوصی خطاب سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین قم حجۃ الاسلام موسٰی حسینی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کی بہتری اور بھلائی کے لئے محبت، ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا ملک بنانا ہی ہمارا مشن ہے۔ تقریب کے آخر میں حجۃ الاسلام عادل علوی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔