وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور تشکل احیاء تفکر ولایت فقیہ کے زیر اہتمام جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان *دورہ کاربردی ولایت فقیہ* جو چودہ ساعت پر مشتمل تھا احسن انداز سے اختتام پذیر ھوا جس میں کثیر تعداد میں طلاب نے شرکت کی، جو طلاب جلسہ اول سے لے کر آخرتک حاضر رہے ان کی خدمت میں ھدیہ حضور و جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان کی طرف سے لوح تقدیر و تمام شرکاء کی خدمت میں بستہ آموزشی و قاب عکس امام راحل و مقام معظم رھبری اور اساتید کی خدمت میں لوح سپاس پیش کی گئی ،تقریب میں روابط بینالمللی جامعتہ المصطفی العالمی اصفہان کے مسئول حجتہ السلام آقای مہدی اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔