تربیتی شارٹ کورس "ارتواء کوثر " کی اختتامی تقریب ،شرکاءمیں اسنادوانعامات کی تقسیم

27 اپریل 2018

وحدت نیوز (قم)  دانشکدہ شہید عارف حسین الحسینی (رح)کی جانب سے تربیتی شارٹ کورس ارتواء کوثر کے چوتھے دورہ کی اختتامی تقریب دفتر مجلس وحدت قم میں منعقد ہوئی.،جس کے مہمان خصوصی مجمع جہانی اھل البیت ع کے بین الاقوامی تعلقات کے مسؤول سابق حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای شیخ محمد سالار تھے. اس کے علاوہ دانشکدہ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مسوول مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم علامہ محمد موسی حسینی ، مدیر دانشکدہ علامہ سید جاوید حسین شیرازی ، معاون مدیر دانشکدہ ڈاکٹر عادل علوی اور دانشکدہ کے اساتذہ کرام  اور طلاب نے شرکت کی.اس تقریب میں سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حاج آقای سالار کی ریٹائرمنٹ کی مناسبت سے تجلیل وتکریم کا سپاس نامہ اور گفٹ بھی مہمان خصوصی کو پیش کیا گیا. اس کے علاوہ اس دو ماہ کے شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کرام کو اسناد اور انعامات دئیے گئے. اور جو موضوعات اس کورس میں پڑھائے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۱-فرق کلامی۲-اخلاق اسلامی۳-ولایت فقیہ۴-اسلام ناب محمدی از دیدگاہ امام و رہبری۵-تشیع علوی و لندنی۶-مھدویت۷-کلام جدید۸-تاریخ و مبادی علم عرفان۹-پاکستان شناسی۱۰-تاریخ تشیع برصغیر۱۱-تکفیریت ۱۲-اندیشہ ی بیداری و مقاومتدانشکدہ کی جانب سے اب تک ارتواء کوثر کے چار کورس ، گوھر ولایت (رھبر معظم کے مبانی اور افکار ) سے آشنائی کے تین کورس اور میڈیا ٹیم کی دو ورکشاپس اور مسوولین و کارکنان مجلس کی مدیریت وسیاسی تحلیل وتجزیہ کی ایک ورکشاپ کروائی جا چکی ہیں.  اور ان تربیتی پروگراموں میں تقریبا 175 طلبہ کرام نے استفادہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree