وحدت نیوز(فرینکفرٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جواں سال بھانجے راجہ فخر عباس جنکا اپنی اہلیہ اور دوست ناصرکاظمی اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ فرنس اور جرمنی کی سرحد پر روڈ حادثے میں انتقال ہوگیا تھا ان چاروں مرحومین کے غسل وکفن کے مراسم اور نماز جنازہ پاکستان روانگی سے قبل مرکزی امام بارگاہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا فرینکفرٹ میں اداکی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اراکین انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ اور فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے راجہ فخر عباس ان کی اہلیہ اور عزیز اوقارب کی ناگہانی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر پسماندگان سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اراکین انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ اور فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، خداوند متعال تمام مرحومین کو جوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ،واضح رہے کہ انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ یورپ کی قدیم انجمنوں میں سے ایک هہے جو دیار غیر میں ملت کی خدمت کے لیے مصروف عمل هہےاور ان چاروں مرحومین کے غسل وکفن اور نمازجنازہ کے انتظامات بھی اسی نے انجام دیئے ۔