وحدت نیوز(مشہد) مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے تحت صادق آل محمد رئیس مذہب جعفری امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی مناسبت سے مجلس عزا برپا کی گئی ،مجلس کا اغاز زیارت عاشورا سے ہوا ،اسکے بعد تلاوت کلام مجید اور پھر برادر ربانی نے مصائب آل محمد علیھم السلام پڑھے،اسکے بعد حجتہ الاسلام والمسلمین آقای الفت حسین جویا نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ پر خصوصی گفتگو فرمائی اور فضائل و مصائب بیان فرمائے ،پروگرام میں علمائے کرام اور طلاب عظام نے بھر پور شرکت فرمائی۔