مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے شہید منی علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین رہ کی برسی کا انعقاد

27 اگست 2018

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم اور بصیرت آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید منی علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ، کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم حسینیہ ابوالفضل قم نو ایران میں منعقد ہوئی،مجلس میں قم المقدس کے علماء طلباء اور شہید مظلوم سے محبت رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری جعفرسبحانی نے حاصل کی،تلاوت کلام پاک کے فورا بعد بشارت امامی نے ذکر محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے مجلس کو رونق بخشی،شہداء منی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے برادر زین حیدر نے ترانہ پیش کیا،پاکستان سے آئے ہوئے مہمانان گرامی جناب سید محمد آغا رضا سابق وزیر قانون بلوچستان و رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان،اور حجتہ الاسلام والمسلمین جناب آقای سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا۔

 پروگرام کے پہلے خطیب آغا سید محمد رضانے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے والے چیلنجز اور عوامی سطح پر ہونے والے کاموں کا ذکر کیا، اور حالیہ الیکشن پر ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بھی تذکرہ کیا اور اس مجلس کے آخری خطیب جناب حجتہ الاسلام والمسلمین آقای سید احمد اقبال رضوی نے شہید منی علامہ ڈا کٹر غلام محمد فخر الدین کی سانحہ منی میں المناک شہادت کو قوم و ملت کےلیے ناقابل تلافی نقصان اور ان کی خلا کو مدتوں پر نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود خائن پر غم و غصہ کا اظہار کیا، اور ان کی روح پرفتوح کےلئے مغرفت کی دعا کی اور اپنے خطاب کے آخر میں بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا کے مصائب بیان کیئے،پروگرام کی نظامت حجتہ الاسلام برادر سید حسنین گردیزی فرما رہے تھے، پروگرام مغرب تک جاری رہا، مجلس میں شریک تمام شرکا ءنے باجماعت نماز ادا کی،نماز کے فورا بعد لنگر امام حسین ع کا وسیع اہتمام کیاگیا تھا، پروگرام کے برخاست ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں کابینہ کے افراد اور کچھ دیگر دوستوں کے ساتھ ایک نشست ہوئی جس میں موجود اکثر دوستوں نے مہمان گرامی سے حالیہ انتخابات پر مجلس کا کردار اور مختلف پاکستان کے حالات اور سیاست پر سوالات کیےاور مہمانان نے بطریق احسن جوابات دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree